crossorigin="anonymous">

کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے۔۔ میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں جاکر ٹیم کو کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

راستے میں آتی ہر ٹیم کو مزا چکھاتی پاکستانی کرکٹ ٹیم کل رات آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں ہار گئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔ شاید ایسا ہی کچھ کرکٹ ٹیم کے

اندر بھی ہوا ہو جسے بھانپ کر کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو ڈریسنگ روم میں جاکر ایک بھرپور لیکچر دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ آپ بھی دیکھیے۔ اگر کسی نے کسی پر انگلی اٹھائی تو پھر میں بات کروں گا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم ٹیم کو کہہ رہے ہیں کہ “کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے کہ اس نے یہ کردیا، وہ کردیا، ٹھیک ہے؟ ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اچھا نہیں کھیلا۔ ہم میچ ہار گئے؟ ہاں ہار

گئے لیکن ہم اس سے کچھ سیکھیں گے۔ میچ ہارنے کا غم تھوڑی دیر کا ہے لیکن اگر کسی نے کسی پر الزام تراشی کی تو پھر میں اس سے بات کروں گا“ اسپتال سے آکر کھیلنے کے لئے بہت ہمت چاہئیے بابر اعظم نے تمام کھلاڑیوں کو متحد رہنے اور محنت کرنے کی ہدایت دی۔ ان کے بعد آسٹریلیا کے

سابق بیٹس مین اور ٹیم کے کوچ میتھیو ہیڈن نے بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ “کوئی کسر نہیں چھوڑی گئے مجھے سب پر فخر ہے۔ جس طرح رضوان اور شعیب ملک اسپتال سے اٹھ کر میچ کھیلنے آئے اس کے لئے بہت ہمت چاہئیے۔ ایک دوسرے پر یقین کریں اسی طرح ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ “سب کو اس بات پر فخر ہونا چاہئیے کہ وہ یہاں سے کچھ سیکھ کر جارہے ہیں ایک دوسرے پر یقین کرو اور آگے بڑھتے رہو“

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *