crossorigin="anonymous">

‏تین چھکے۔۔بوم بوم آفریدی۔ شاہین آفریدی پر برس پڑے

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے شکست کے جتنے قصور وار حسن علی ہیں اتنے ہی شاہین آفریدی بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق

کپتان شاہد آفریدی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن علی نے کیچ چھوڑا جو ایک بڑی غلطی تھی لیکن اس کے یہ مطلب نہیں تھا کہ شاہین آفریدی اگلی تین بالوں پر تین چھکے کھا لیں۔ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ

آپ کی اتنی پیس ہے آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا، اس کا یہ مطلب

نہیں کہ آپ ہمت ہار جائو گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ 19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد شاہین نے تین بالوں پر تین چھکے کھا کر اسکور پورا کرا دیا۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *