دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کا جذبہ فوجی جیسا ہوتا ہے اور وہ ہر وقت پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار رہتے ہیں۔ دبئی سے سیریز کیلئے بنگلہ دیش روانگی سے قبل میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے ، انہیں قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ” ہمارا جذبہ بھی فوجی جیسا ہوتا ہے، ہم ہر وقت پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار
رہتے ہیں۔”خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے محمد رضوان سینے کے انفیکشن کے باعث دو روز تک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج رہے تھے ۔