آپ نے کرکٹر محمد رضوان کے حوالے سے اسی ویڈیوز دیکھی ہونگی، جہاں وہ گراؤنڈ میں نماز ادا کررہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مصباح الحق نے محمد رضوان کے بارے نئے انکشاف کردیے۔
مصباح الحق نے پروگرام میں کہا کہ رضوان کی دعاؤں کی وجہ سے ٹیم یہاں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضوان بہت سادہ لوح انسان ہے۔ سابق کوچ نے کہا کہ رضوان آدھا قرآن وہ تہجد میں تلاوت کرتا ہے آدھا قرآن فجر کی نماز کے بعد تلاوت کرتا
ہے۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ میں نے اسے دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔
Misbah : Ya sari Rizwan ki dua’ain hain. Jo adha QURAN parh kay jata ha aur subah nafil ada karta ha. pic.twitter.com/VsspfsFnNy
— Thakur (@hassam_sajjad) November 11, 2021
ورلڈ ٹی20 کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کھلاڑی محمد رضوان کا پہلا انٹرویو
محمد رضوان کی دبئی سے بنگلا دیش روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا جذبہ بھی فوجی جیسا ہی ہوتا ہے، ہر وقت جان دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت اپنے ملک کی خاطر تیار رہتا ہوں۔
خیال رہے کہ 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا تھا تھا۔ جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاری تھی۔