crossorigin="anonymous">

ڈیم فنڈ کی رقم کہاں گئی؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خود میدان میں آگئے، صورتحال واضح کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار نے اپنے دور ملازمت میں ایک ڈیم فنڈ قائم کیا تھا جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ڈیم تعمیر کرنے کے لیے عطیات جمع کرائے۔ ان کے عہدے

سے رخصت ہونے کے بعد اس رقم کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں گردش میں ہیں اور لوگ سوال پوچھتے پائے جاتے ہیں کہ اس رقم کا کیا بنا؟ اب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سامنے آ گئے ہیں اور اس سوال کا

جواب دے دیا ہے۔ ٹائمز آف کراچی کے مطابق جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی پاکستانیوں کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے اور انہیں اس کے متعلق پریشان نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیم

فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک اکاﺅنٹ میں پڑی ہے اور اس سے منافع حاصل ہو رہا ہے۔ لوگوں کو اس رقم کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستانی یقین رکھیں کہ میں اور میری ٹیم اس ڈیم منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Check Also

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف علی زرداری نے اندرونی بڑی خبر بریک کر دی

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.