crossorigin="anonymous">

ناظم جوکھیو کیس، مقت. ول کا موبائل اور کپڑے مل گئے، سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے لگے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم جوکھیو ق. ت. ل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ٗمقت. ول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں ۔ کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ق. ت. ل کے

بعد ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی گئی تھی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پرپہنچی، موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے۔تفتیشی حکام

nazim-jokhio-mobile-cloth-112231js.jpgکا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے فارنزک آڈٹ کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے، فارنزک رپورٹ آنے پر تفتیش میں پیشرفت ہو گی۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ناظم جوکھیو کو جام ہاؤس کے

ویئر ہاوس میں رکھا گیا اور وہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جام ہاؤس کے ویئر ہاؤس سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق مقدمے میں ایم پی اے جام اویس سمیت 5 افراد کو نامزد کیا

گیا تھا، 164 کے بیان کے بعد مزید 11 ملزمان کے نام مقدمے میں شامل کیے گئے۔ حکام کا یہ بھی بتانا ہے کہ ایم این اے جام عبدالکریم سمیت 4 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے جبکہ مقدمے میں اب تک جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتارہیں۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *