Breaking News
crossorigin="anonymous">

جس بندے کا الیکشن ہوا ہی نہیں اسے وزیر اعلیٰ کس نےمان لیا ، حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

لاہور (نیوزڈیسک ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جس بندے کا الیکشن ہوا ہی نہیں اسے وزیر اعلیٰ کس نےمان لیا ، صوبے میں آئینی بحران آگیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی
کا کہنا تھا کہ آج

ہر پاکستانی کے ذہن میں سوال ہے ، وزیر اعلیٰ کا الیکشن متنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ ہوا ہی نہیں ہے ، دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں پولیس نہیں آتی ،حمزہ کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیاگیا۔میں امیدوار تھا مجھ پر تشدد کیا گیا، الیکشن ہمیشہ ہاؤس کے اندر

ہوتا ہے ، وزیر اعلیٰ کا انتخاب گیلری سے نہیں کیا جا سکتا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے ساتھ ٹینٹ والے آئے اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیا ، عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہی نہیں ہوا ، آج بھی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے ، ہم ساری رات کھڑے رہے مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، سارے اداروں کابیڑہ غرق کر دیا گیا ہے ۔

Check Also

مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *