Breaking News
crossorigin="anonymous">

سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد ے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ہمیں ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’مرکزی اراکین تمام زونل کمیٹیوں سے

رابطے میں ہیں، مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا‘۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہیں۔ علاوہ ازیں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس

لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہے، جہاں چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو پہنچائی جائیں گی۔ شہادتوں کا جائزہ اور تصدیق کرنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند نظر آنے یا

نظر نہ آںے کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی ہے، ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے کم از کم 19 گھنٹے پیدائش ضروری ہوتی ہے۔

Check Also

مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *