crossorigin="anonymous">

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف علی زرداری نے اندرونی بڑی خبر بریک کر دی

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف علی زرداری نے اندرونی بڑی خبر بریک کر دی
x سے بات کی اور سمجھایا، جیسے ہی الیکشن اصلاحات ہوں الیکشن کرائیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سیّد مراد علی شاہ، شرجیل میمن سمیت دیگر کے ہمراہ

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر نے مزید کہا کہ آج ضرورت تھی تو میں آگیا ہوں، بھاری کوئی نہیں انسان سب سے زیادہ کمزور ہے، آج تک میں کہتا آیا الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور الیکشن کراؤ، اس وقت ’سوکالڈ‘ سلیکٹڈ نے بھی میری بات کونہیں سنا تھا۔ الیکشن جلدی کرا کر یہ

کیا کرلے گا؟ 4 سال اس نے کیا کیا؟ تنہا کچھ نہیں کرسکتا تمام جماعتیں مل کرصورتحال کو سنبھالیں گی اورمقابلہ کریں گی، جمہوریت میں ہار، جیت ہوتی رہتی ہے کوئی خوف نہیں، میں نے خود نیب کے جج کو کہا مجھے عید کی نمازنہیں پڑھنے دی گئی جیل بھیج دیں، عام تھانے میں بھی چارپائی، ایک پنکھا ملتا ہے، ہم نے یہ سب کچھ

دیکھا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ خواجہ آصف کی اپنی ایک سوچ ہے، وزیر دفاع کو پارٹی کی بات کو سن کر آگے چلنا چاہیے، مسلم لیگ کا مجھ سے الیکشن اصلاحات پر اتفاق ہے، اگر پارلیمنٹ سمجھتی ہے الیکشن میں جانا چاہیے تو ہمیں کوئی ایشونہیں، الیکشن اصلاحات کے لیے 3 سے 4 ماہ لگیں گے، الیکشن اصلاحات کریں گے توپھرالیکشن کرائیں گے۔ کسی کی پوسٹنگ ہو یا نہ ہوہمارا اس سے کوئی سروکارنہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی دھمکی سے

متعلق مراسلہ پولیٹیکل ڈرامہ ہے، میں نے مراسلہ نہیں پڑھا، مراسلے میں ڈپلومیٹک لینگوئج ہوتی ہے، مجھے توکبھی صدارت کے دوران ایسا معاملہ سامنے نہیں آیا، ، مراسلہ ہو گا لیکن ممکنہ طو پر ریاست کی طرف سے نہیں آیا، امریکی صدر جوزف بائیڈن میرے دوست ہیں ایسا ہوتا تو مجھے فون ضرور کرتا۔ ایسا کچھ نہیں ہے، عمران خان نے یہ کریٹ کیا ہے، ہمیں اپنی پالیسیزکوٹھیک کرنا ہو گا، پی پی شریک چئیر مین کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد

پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا، کل کے کرکٹرکا کیا واسطہ لوگوں کو میر جعفر کہتا ہے، نواب آف بنگال کو یہ میرجعفرکا خطاب دے رہا ہے، یہ سمجھتا ہے وہ نہیں تو کوئی بھی نہیں ہونا چاہیے، ابھی تو پہلی دفعہ نانا بنا ہوا ہوں، دبئی بچے کو دیکھنے گیا تھا، ای سی ایل سے نام ہٹانے پر 3 دن دبئی گیا تھا، میری نظر میں اگر کوئی پاکستان چلا سکتا ہے تو ہم چلا سکتے ہیں یہ نہیں، پہلے ہی کہا تھا یہ اپنے وزن سے گریں گے اور وہی ہوا، اس نے اپنے اتحادیوں سے وعدے پورے نہیں کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی مشاورت کے بعد بات کر رہا ہوں، نواز شریف سے بات کی اور سمجھایا، جیسے ہی الیکشن اصلاحات ہوں الیکشن کرائیں، اس وقت ملک میں تیل مہنگا ہے، ہم تیل کی قیمت نہیں بڑھانا چاہتے، تیل کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ہمارے گیم پلان میں الیکٹرول ریفارمز، نیب ریفارمز شامل ہیں، اب ہم نے حکومت بنالی اور اب الیکشن کی بات کر رہے ہیں۔

Check Also

نیب قانون میں جرم کی تعریف تبدیل ،آصف زرداری کوکیا فائدہ ہو گا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مجوزہ نیب قانون میں جرم کی تعریف تبدیل ہوگئی ہے، وہ جرم اور کرپشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.