crossorigin="anonymous">

کھانا پکانے کیلئے اب صرف چند گھنٹے گیس ملے گی باقی وقت چولہا ٹھنڈا رہے گا، جانیئے اب کن علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوگی؟

سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہونا معمول کی بات ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی گیس کی بھرپور لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ اس مرتبہ بھی صرف اور صرف کچھ گھنٹے گیس کی فراہمی کی جائے گی اور بقیہ

اوقات چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔ پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سردیوں میں گیس سے متعلق حکمتِ عملی سامنے آئی ہے جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی ۔ گیس کی ٹائمنگ

صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک پھر دن ساڑھے 11 بجے سے 2 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس مل سکے گی۔ لیکن یہ بالکل نہیں کہا جاسکتا کہ گیس پریشر نارمل ہوگا یا زیادہ یا پھر

بالکل کم کیونکہ سردیوں میں گیس کی پیداوار کم اور لاگت زیادہ ہو جاتی ہے۔ البتہ یہ روٹین دسمبر سے فروری تک رکھا جائے گا لیکن اگر کھپت زیادہ ہوئی تو مارچ میں بھی اسی طرح سلسلہ رہے گا۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *