crossorigin="anonymous">

“فوجی لے لیں حکومت، ہم بلا رکاوٹ چھوڑنے کو تیار ہیں” خورشید شاہ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج اگر حکومت میں آنا چاہتی ہے تو آجائے ، ہم بلا رکاوٹ حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے

وتیرہ رہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم نہیں ہونے دینا، حکومت میں اس نے کبھی بھی معاشی پالیسی نہیں دی، اس نے کوئی ایسی پالیسی نہیں دی جس سے ریاست کو سپورٹ ملے، اس نے 22 ہزار ارب روپے قرضہ لیا اور کوئی ترقی نہیں کی، ہم نے پارلیمنٹ کے ذریعے

اس کی حکومت کو رخصت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ مکمل ہے اور اس میں 210 کے قریب ارکان موجود ہیں، جن لوگوں نے فلور پر استعفیٰ دیا ہے ان کے استعفے ضرور منظور ہوں گے، ہم جلد بازی نہیں کرتے بلکہ راستے نکالتے ہیں کیونکہ ہم

جمہوری لوگ ہیں۔ ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیموں کی جانب سے جلد الیکشن  نہ   ہونے کی صورت میں خونریزی کے خدشات پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات نہیں کرائے جائیں گے، اتحادی جماعتیں شوق سے حکومت میں نہیں آئیں، معیشت کی خطرناک حد تک خراب صورت حال میں اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔ہم نے حکومت شوق سے نہیں لی، اس خطرناک وزن کو

اٹھایا ہے اور اگر کسی میں اس وزن کو اٹھانے کی اتنی طاقت ہے تو وہ اٹھا لے۔” فوجی آجائیں،  لے لیں،  بیٹھ جائیں، ان کے ہاتھ میں ہے، ہم شوق سے حکومت میں نہیں ہیں، اس خطرناک وزن کو اٹھانا، جان میں اتنی طاقت ہو۔”

Check Also

نیب قانون میں جرم کی تعریف تبدیل ،آصف زرداری کوکیا فائدہ ہو گا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مجوزہ نیب قانون میں جرم کی تعریف تبدیل ہوگئی ہے، وہ جرم اور کرپشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.