crossorigin="anonymous">

مجھے معلوم ہے کہ آپ دکھی ہونگے، لیکن ۔۔۔ حسن علی نے شدید تنقید کے بعد اپنے جذبات قوم کے سامنے رکھ دیے

آسٹریلیا کے خلاف کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جارہا تھا۔ تاہم ورلڈ ٹی20 کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد حسن علی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

حسن علی نے ٹوئٹر پر پیغام میں اپنے جذبات قوم کے سامنے رکھ دیئے۔ حسن علی نے لکھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ آپ میری پرفارمینس سے دکھی ہونگے، جیسی آپ نے مجھ سے امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں، لیکن مجھ سے زیادہ افسوس کسی اور کو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے امیدیں نہ چھوڑنا، میں اور محنت کروں گا تاکہ پاکستان کیلئے کھیل سکوں۔ الحمد اللہ اس برے وقت نے مجھے اور بھی زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔

حسن علی نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، قومی نغمے کے بول شئیر کیے۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *