crossorigin="anonymous">

سیکیورٹی کا مسئلہ حل؟ نیوزی لینڈ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا لیکن کب؟

دبئی : سیریز چھوڑ کر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اگلے سال پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ

(پی سی بی) سے رابطہ کرکے اگلے سال دورے کی یقین دہانی کرادی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تاہم پہلا ون ڈے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سیریز چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *