crossorigin="anonymous">

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے بوم بوم چھکوں سے تو سب واقف ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے غصے میں آکر اپنے گھر کا ٹی وی ہی توڑ ڈالا تھا؟

بوم بوم آفریدی 2017 میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔

شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگم کی وجہ سے ٹی وی توڑا تھا، پہلے ہمارے ہاں بھارتی چینل کے ڈرامے بہت چلتے تھے، میں بیگم کو منع کرتا تھا کہ اکیلے میں ڈرامے دیکھ لیا کرو لیکن بچوں کو نہ بٹھایا کرو۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن گھر آیا تو دیکھا کہ بھارتی ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑے ہوکر آرتی (پوجا) کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے، آج کل کی مائیں بچوں کے رونے پر انہیں آئی پیڈ، آئی فون یا ٹی وی کھول کر دے دیتی ہیں، خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں کہ بچوں سے بیٹھ کر بات کریں۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *