crossorigin="anonymous">

معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بنایا۔۔۔ جانیے کرکٹر غلام محمد نے کیسے تیز ترین سنچری بنا ڈالی؟

بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ معذور نوجوان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا۔ نوجوان نے تیز ترین سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ قائم کرلیا۔ 22 سالہ بلے باز حافظ غلام محمد پی سی بی کے

انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے، جبکہ 2018 میں کرنٹ لگنے سے غلام محمد کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں تھیں۔ جس کے بعد وہ معذور افراد کیلئے ہونے والی کرکٹ کا حصہ ہیں۔ نوجوان نے معذور کے باوجود کرکٹ کے شوق کو

برقرار رکھا اور نیشنل چیمپئن شپ کے ملتان کی ٹیم میں کھیلتے ہوئے سرگودھا کی ٹیم کے خلاف تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ غلام محمد نے 17 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔ جبکہ 35 گیندوں پر 125 رنز اسکور

کیے۔ جن میں 15 چھکے اور ساتھ چوکے شامل ہیں۔ نجی ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے غلام محمد نے بتایا کہ میرے سینئرز اور گھر والوں نے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں میرا خواب ہے کہ میں پاکستان کیلئے کھیلوں، اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرور میں پاکستان کیلئے کھیل سکوں گا۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *