crossorigin="anonymous">

تحریک انصاف نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک ماہ میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے قدم کے لیے تیار ہوجائے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت

کو بہت وقت دیا گیا لیکن یہ انتخابات کے لیے تیار نہیں ہیں انہیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اب بھی عقل نہیں آئی اور وہ انتخابات کا اعلان نہیں کرتے تو پھر

ہمارے اقدامات کے لیے تیار ہوجائے، اس سے زیادہ وقت دینا ملک کی معیشت کا بالکل تختہ کردے گا اور سیاست تباہ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جنرل سرفراز کے گھر گئے اور تعزیت کی، ہم تمام شہدا کے لیے دعا گو اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے پاک فوج کے جوانوں نے جس انداز میں

سیلاب کے متاثرہ افراد کی خدمت کی وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق جو مہم چلائی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کے مارے جانے پر ہم کلیرفکیشن چاہتے ہیں کہ فضائی حدود یا زمین استعمال ہوئی یا نہیں، پاکستان نے ماضی میں بہت بھاری قیمت ادا کی اب ہم کسی ایسے سودے کا حصہ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ قوم جواب چاہتی ہے کہ کہیں

اب ہم پھر سے القاعدہ کے خلاف یا امریکا کا آلہ بننے نہ جا رہے ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ وقت دینے کو تیار نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے متعلق عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے تھا اور 16 اگست تک شیڈول روکنا چاہیے تھا۔رہنما پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں ہے، ہم اس الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے اور انتخابات کے عمل پر بھروسہ نہیں رکھتے۔

Check Also

الیکشن کمیشن نے عمران خان پر بجلی گرا دی

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ کیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.