crossorigin="anonymous">

الیکشن کمیشن کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔اعلان کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے تحت کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے جب کہ یہ الیکشن 28 اگست کو ہونے تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے

جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی، سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتکابات صورت حال بہتر ہونے تک پہلے ہی ملتوی کردیئے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا آج دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا، جس میں

سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات ، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا گا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن سے کراچی حیدرآباد ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Check Also

چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات شہباز گل پر بجلیاں گرا دی گئیں

وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.