crossorigin="anonymous">

میری بیٹی پاکستان ائیر فورس میں چلی گئی ۔۔ جانیے کس طرح کراچی کے ٹریفک وارڈن کی بیٹی نے والد کا سر فخر سے بلند کیا

محنت، ہمت اور لگن ہو تو انسان اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے، اپنے خوابوں میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے خوابوں کو زندہ رکھیں۔  ایک ایسی ہی لڑکی کی داستان لے کر آئی ہے جس میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح اس لڑکی نے اپنے خوابوں کو زندہ رکھا اور وہ کامیاب ہو گئی۔

نشرہ شاکر کراچی سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد شاکر احمد مالک کراچی ٹریفک پولیس میں ٹریفک وارڈن ہیں۔ دن بھر کی تپتی دھوپ میں شاکر اپنی ذمہ دایاں نبھا رہے ہیں۔ نشرہ اپنی محنت کے بل بوتے پر پاکستان ائیر فورس میں بطور گی ڈی

پائلٹ منتخب ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے گھرانے کی پہلی لڑکی ہیں جس نے پاکستان ائیر فورس میں بطور جی ڈی پائلٹ مقام پایا۔ فلائنگ آفیسر ہونا کسی بڑے رتبے سے کم نہیں ہے اور جب آفیار لڑکی ہو تو پھر یہ خبر مزید بڑی ہو جاتی ہے۔

بیٹی نشرہ کو اس بات کا احساس ہے کہ والد کس حد تک محنت کر رہے ہیں اوران کی خاطر سخت گرمی میں بھی سڑک پر موجود ہوتے ہیں۔ نشرہ نے محنت اور لگن کو کبھی ختم نہیں کیا اور اپنے والد کے خواب کو پورا کیا۔ کیونکہ ہر والد کی خواہش

ہوتی ہے کہ اس کی بیٹی والد کا نام روشن کرے۔ نشرہ نے نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان بھر میں اپنے والد اور تمام خواتین کا نام روشن کیا ہے۔

نشرہ میری ٹورئیس ڈیفینس چیپٹر میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں، ان کے اسکول کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی، جبکہ سندھ پولیس کی جانب سے بھی ٹریف وارڈن شاکر ملک اور ان کی بیٹی نشرہ کو سراہا گیا ہے۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *