Breaking News
crossorigin="anonymous">

مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ بس یہ کیس مجھ پر بننا باقی ہے کہ چائے میں روٹی ڈبو کر کیوں کھاتا ہے،چوروں کو دوسری مرتبہ این آر او دیا جارہاہے،سیاسی جماعتوں

سے بات کی جاسکتی ہے مگر مجرموں سے نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح چوروں کو دوسری بار این آر او دیا جا رہا لوگ مایوس ہیں،آج لوگوں میں مایوسی

پھیل چکی ہے۔صحافی کی جانب سے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ یہ واضح ہو گیا ہے اس ملک میں رْول آف لا نہیں،اسمبلی میں ہم واپس نہیں بیٹھیں گے،ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی

لوگ بات ہی کرتے ہیں بندوق نہیں اٹھاتے،بات سیاسی لوگوں سے ہی ہو گی مجرموں کے ساتھ نہیں۔طاقتور لوگوں سے بات چیت کی خبروں سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ سیاستدان بات چیت کی جاسکتی ہے مگر

Imageمجرموں سے بات نہیں ہو گی،سیاستدان کے بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پر صرف ایک کیس باقی رہ گیا ہے جو اس

حکومت نے نہیں بنایا،عقلمندی کا ثبوت ہے کہ جب بات چیت چل رہی ہو تو عقلمندی کا ثبوت ہے کہ خاموش رہا جائے،بس یہ کیس مجھ پر بننا باقی ہے کہ چائے میں روٹی ڈبو کر کیوں کھاتا ہے۔ٹیلی تھون رقم سے متعلق سوال

پر عمران خان نے کہاکہ ٹیلی تھون سے جمع رقم ہفتے سے لوگوں مین تقسیم کریں گے،ٹیلی تھون سے جمع رقم سب صوبوں میں تقسیم کی جائیگی، عمران خان نے سائفر کی کاپی غائب ہونے سے متعلق سوال پرصرف مسکرا کرخاموش ہو گئے۔

Check Also

مریم نواز کی لندن روانگی اور نواز شریف کے ہمراہ واپسی کی تیاریاں

لاہور: پاسپورٹ واپس کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نوازکی بیرون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *