crossorigin="anonymous">

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہ ملنے پر حیران پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ٹرافی نہ دینے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا

ڈھاکہ، لاہور(این این آئی)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی نہ دینے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔بنگلادیش

بورڈ نے پاکستان مینجمنٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔بنگلادیش بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلادیشی بورڈ

کے سربراہ نے دینی ہے جو ابھی دستیاب نہیں۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان رابد امام نے کہا کہ بنگلادیشی بورڈ کے سربراہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ نہیں تھے اور کورونا پابندیوں کے سبب ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان ٹیم

کو نہیں دی۔رابد امام نے کہا کہ دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی کیونکہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سیکور ببل کا حصہ نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔میچ میں عمدہ کارکردگی پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد رضوان کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے کے لئے

پاکستان کو محنت کرنا پڑی۔چئیرمین پی سی بی رمیزراجا کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کوجیت کیلئے اذگے تک جانا پڑا اورکوشش کرنا پڑی لیکن 0-3سے جیت برا نتیجہ ہرگزنہیں ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیچز روایتی ٹی 20کی پیچز نہیں تھیں لیکن یہ دلچسپ کرکٹ کے لئے بنائی گئی تھیں۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *