crossorigin="anonymous">

بیروزگاری اور کتنے لوگوں کی جان لے گی ۔۔ کراچی کے ایک اور شہری نے بیروزگاری سے تنگ آکر مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگار .خو.د.کشی. کرلی

کراچی میں ایک اور شخص کی جانب سے.خو.د.کشی.کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی خبر اب سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونی شروع ہوئی ہے۔ شہری نے

غربت و بے روزگاری سے تنگ آکر کراچی کے لکی ون مال کے تیسرے فلور سے چھلانگ لگا کر .خو.د.کشی. کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ .ل.ا.ش. کو ضابطےکی کارروائی کے لیےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی زوہیر

انچولی بلاک 20 کا رہائشی تھا، اور اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ .خو.د.کشی. کرنے والے شخص کی شناخت 29 سالہ زوہیر کے نام سے ہوئی ہے جس نے بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر .خو.د.کشی. کرلی, پولیس کے مطابق

زوہیر چار بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی اور اس کا ایک بھائی طویل عرصے سے بے روزگار تھے، متوفی کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل ایک صحافی نے بے روزگاری سے تنگ آکر .خو.د.کشی.کی تھی۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 6 بچوں کے باپ فہیم نے بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی سے تنگ آکر .خو.د.کشی. کرلی تھی۔

Check Also

آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کی واپسی کا امکان

آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کی واپسی کا امکان لندن ( آن لائن )مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published.