سرفراز اور حفیظ کی لڑائی میں محمد عامر بھی کود پڑے، حفیظ کو کھری کھری سنا دی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر قرار دیدیا۔ گزشتہ روز محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر قرار دیا۔ اس کے بعد سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’حفیظ بھائی صاحب،

پاکستان کے لیے کھیلنے والے تمام کھلاڑی ملک کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے‘۔ اب فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کے لیے کے لیے ٹویٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، آپکی کپتانی میں ہم ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے، سب سے بڑھ کر

آپ کی کپتانی میں ہی ہم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی، آپ پاکستان کا فخر ہیں، عامر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگوں کا کام ہے ایسے ہی کچھ بھی بول دیتے ہیں، آپ صرف انجوائے کرو‘۔

 .واضح رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے پر محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ” ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،آپ چمکتا ہوا ستارہ ہیں حیران کن بات ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ پاکستان میں تمام فارمیٹس میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ،میں صرف پوچھ رہا ہوں“۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’حفیظ بھائی پاکستان کے لئے جس نے بھی کھیلا امتیاز احمد،وسیم باری ،تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان،راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے‘۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ’ہم سب رضوان کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ ہمارہ پیارے ملک کے لیے اسی طرح میچ وننگ اننگز کھیلتا رہے‘۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ’ اور آئندہ بھی جس کو بھی موقع ملے گا وہ پاکستان کے لئے نمبر ایک ہی ہوگا۔ ہمیں پاکستان کے لیے اتنے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی سے ہمیشہ مثبت رویے کی توقع ہوتی ہے‘۔