راشد خان کی واپسی۔۔۔!!! لاہور قلندرز نے ایک اور غیر ملکی جادوگر اسپنر کو ٹیم میں شامل کر لیا، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) افغانستان کے راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔ پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے افغان سپنر راشد خان قومی ڈیوٹی کی وجہ سے اب پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے

خلاف لیگ کے ابتدائی 2 میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی،لاہور نے اس دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ۔راشدخان کی عدم دستیابی پر لاہور قلندرز نے نیپال کے لیگ سپنر سندیپ لمیچانے کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ سندیپ لمیچانے نے 2019ء میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کے علاوہ بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ 20 سالہ لامیچانے نے اپنے کیریئر کے دوران 96 ٹی ٹونٹی میچوں میں اب تک 18.86 کی اوسط سے 125 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ 6.79 رہا۔