پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند! علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند! علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک )علیم ڈارکا ایک اور اعزاز، دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق علیم ڈار کرکٹ کی تاریخ میں 400انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرنے و الے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔علیم ڈار نے بطور امپائر 136ٹیسٹ ،211ون ڈے اور 53ٹی ٹونئٹی میچز میں فرائض انجام دئیےہیں۔ علیم ڈار اس سے قبل اور بھی بہت سے اعزازات حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں۔