شاہد آفریدی کا داماد کون ہو گا؟ حتمی اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) معروف کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق کر دی ہےکہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاء اللہ۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کے رشتے سے قبل کوئی رشتے داری نہیں تھیں، ہمارے آفریدیوں کے 8 قبیلے

ہیں، شاہین کا اورہمارا تعلق الگ الگ قبیلوں سے ہے۔متعدد سولوں کے جواب میںشاہد آفریدی نے کہا کہ پچھلے 2 سالوں سے شاہین کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بچوں کا رشتہ آپس میں طے کردیا جائے لہٰذا جلد ہی رشتہ طے کردیا گیاتاہم شاہد آفریدی نے واضح کر دیا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے فی الحال یہ طے نہیں کہ وہ مزید تعلیم پاکستان میں حاصل کرے گی یا انگلینڈ میں جب کہ ساتھ ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کورس بھی کررہی ہے۔۔۔۔۔