پی ایس ایل چھ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا بقیہ ایڈیشن ابوظبی میں ہوگا یہ نہیں؟ کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔عرب امارات میں اب تک جنوبی افریقا اور بھارت کے براڈکاسٹرز کی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ کی اجازت نہيں مل سکی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہر ممکن آپشن بروئے کار لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسے ملک کے براڈکاسٹرز کو ابوظبی لایا جائےگا جو ریڈ لسٹ میں نہیں ، پی سی بی حکام اور فرنچائزز مالکان کا ایک اور ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔سرفراز سمیت 25 افراد کو ابو ظبی کیلئے ویزے نہیں ملےدوسری جانب کراچی اور لاہور سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فلائٹ ابوظبی روانہ ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق

ابوظبی روانہ والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تعداد 200سے زائد ہے۔تاہم کراچی کے ہوٹلوں میں موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت25 افراد کو اب تک ویزے نہیں ملے، تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے۔ملتان سلطانز کے آصف آفریدی،اسلام آباد یونائیٹڈ کےعمرامین بھی ویزوں کے منتظر ہیں، آصف آفریدی کو آخری لمحات میں شاہد آفریدی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا جب کہ عمرامین کو بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نےڈرافٹ کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔