بھارت کے خلاف ایک میچ میں 47رنز د ے کر پانچ وکٹیں لینے والے چلنے پھر نے سے معذور ہوگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے کرکٹ کیرئیر کے دور میں ان کے ساتھ اٹیک بولنگ کرنے والے فاسٹ بائولر احتشام الدین اب چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو گئے ہیں۔ان کی بیماری کچھ ایسی نوعیت کی ہے کہ خود ڈاکٹرز بھی اس کا تعین نہیں کرپارہے ۔احتشام الدین نے اپنے کیرئیر میںپانچ ٹیسٹ میچ کھیلے اوربھارت کے

خلاف ایک میچ میں 47رنز د ے کر پانچ وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ انھوںنے یہ کارکردگی بھارتی شہر کانپور میں دکھائی تھی۔ احتشام الدین کہتے ہیں کہ انھوںنے کچھ عرصہ کوچنگ کی تھی لیکن اب وہ چل پھر بھی نہیں سکتے اس لئے اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔ ڈاکٹرز پیچیدہ بیماری کی تشخیص

نہیں کر پارہے جبکہ احتشام الدین کا کہنا ہے کہ ٹی وی دیکھ کر وقت گزارتے ہیں ، پرانے دوست اور ساتھی کرکٹر دل بہلانے آجاتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی کپتانی میں ان کے ساتھ اٹیک بولنگ کرنے والے سابق فاسٹ بولر حتشام الدین چلنے پھرنے سے محروم ہیں۔ ڈاکٹرز ان کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص نہیں کر پارہے۔ 70 سالہ

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر احتشام الدین نے پانچ ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کیں، 47 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ان کی بہترین بولنگ تھی ۔ ان کی یہ کارکردگی بھارت کے خلاف 80-1979 میں بھارت کے خلاف کانپور ٹیسٹ میچ میں تھی ۔ اسی ٹیسٹ کی اسی اننگز میں سکندر بخت نے 56 رنز دیکر 5 وکٹیں لیں ۔ یہ دوسرا پیئر تھا جس نے ایک اننگز میں 5 ، 5 وکٹیں لیں۔ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد احتشام الدین کوچنگ سے وابستہ رہے  لیکن احتشام الدین اب کسی

کے سہارے کے بغیر اٹھ نہیں سکتے نہ ہی قدم اٹھاسکتے ہیں۔ احتشام الدین بتاتے ہیں کہ 2010  میں لاہور کی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے کراچی میں تھے کہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں طبیعت خراب ہوئی تو  وہ بیٹھے بیٹھے گر  پڑے،  ڈاکٹرز نے مرگی کا دورہ قرار دیا لیکن اس کے بعد ان کی صحت گرتی گئی، ڈاکٹر تشخیص نہ کر سکے اور اب وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں۔ احتشام الدین اپنے کیئر ٹیکر کے ساتھ اکیلے رہتے ہیں اہلیہ کا انتقال ہو چکا، اکلوتی بیٹی قومی سوئمر عیشا خان شادی کے بعد

انگلینڈ چلی گئیں۔ احتشام الدین کہتے ہیں کہ انہیں کوئی اور مسئلہ نہیں ہے بس چل نہیں سکتے لیکن شاید اللہ کو ایسا ہی منظور ہے، یہ اللہ کی رضا ہے، اگر انسان کے بس میں سب کچھ ہو تو انسان کو تو کچھ بھی نہ ہو ، اب بھی  اچھا وقت گزر رہا ہے ۔ سابق فاسٹ بولر احتشام الدین اپنے ساتھی فاسٹ بولر عمران خان کو فٹ کرکٹر قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان جب سے سیاست میں مصروف ہوئے ملاقات ہی نہیں ہو ئی، دو عشرے پہلے باغ جناح میں واک کےدوران آخری بار ملاقات ہو ئی تھی تب بھی کہا کرتے تھے کہ کرپشن کرنے والے کو چھوڑنا نہیں، دعاہے اب وہ وزیر اعظم ہیں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران

خان تگڑے انسان ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اتنی بلندی سے گرے اور بچ گئے ،  میرے بھی پیروں تک طاقت ہے ، خون کا بہاؤ بھی ہے،  بازوؤں کی ایکسر سائز کرتا ہوں  بس چل پھر نہیں سکتا۔ احتشام الدین کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھ کر وقت گزار تا ہوں، پرانے دوست اور ساتھی کرکٹرز بھی دل بہلانے آجاتے ہیں، شفیق پاپا مجھے اکثر ملنے آتے ہیں، ہارون رشید جب لاہور میں تھے آیا کرتے تھے۔

سابق کرکٹر ‏احتشام الدین چلنے پھرنے سے محروم