عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا - Nntv

بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ون ڈے میں 150 رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے،ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے باز بھی بن گئے لاہور (  14 جولائی 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ بابراعظم نے

انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں کیریئر کی 14ویں سنچری سکور کرتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 158 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ بابراعظم پاکستان کی جانب سے 150 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

کپتان بھی بن گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کے کپتان کی جانب سے یہ سب سے بڑی اننگز تھی۔ بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل امام الحق نے 2019ء میں انگلینڈ کیخلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی

تھی۔ بابراعظم انگلینڈ میں 3 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔ ان کے 158 رنز کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کھیلی گئی 5ویں بہترین اننگز ہے، فخر زمان اس فہرست میں پہلے (210 ناٹ آئوٹ)، سعید انور دوسرے (194) ، فخر زمان تیسرے (193) اور عمران نذیر چوتھے (160) نمبر پر موجود ہیں ۔ بابراعظم 38 سال کے بعد برطانوی سرزمین پر سنچری سکور کرنے والے پاکستانی کپتان ہیں ، اس سے قبل لیجنڈری آل رائونڈر عمران

خان نے 1983ء میں لیڈز کے مقام پر سنچری بنائی تھی، ان دونوں کے علاوہ اور کوئی پاکستانی کپتان اب تک انگلینڈ میں ون ڈے سنچری نہیں بنا سکا ہے۔ بابراعظم انگلینڈ میں کسی بھی ایشین بلے باز کی جانب سے سب سے بہترین باری کھیلنے والے بلے باز بن گئے، ان سے قبل سری لنکن کے سنتھ جے سوریا نے 2006ء میں 152 رنز سکور کیے تھے ۔ بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے قومی بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔ انہوں نے اب تک 9 اننگز میں

3 سنچریاں بنائی ہیں، سابق کپتان اظہر علی نے اتنی ہی سنچریاں سکور کرنے کے لیے 31 اننگز کھیلیں تھیں، سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے 34 اور سابق کپتان انضمام الحق نے 77 اننگز میں 2،2 سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔ بابراعظم انگلینڈ میں 1000 ون ڈے رنز اور 3 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔